ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکلی مسلمانوں کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت ملک کے لئے ایک روشن مثال اور قابل تقلید ہے: کیرلا کی سماجی تنظیم ’’پٹسا‘‘کا دوروزہ دورہ

بھٹکلی مسلمانوں کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت ملک کے لئے ایک روشن مثال اور قابل تقلید ہے: کیرلا کی سماجی تنظیم ’’پٹسا‘‘کا دوروزہ دورہ

Sat, 04 Nov 2017 22:08:16    S.O. News Service

بھٹکل:4/ نومبر (ایس اؤنیوز)اقلیت، پسماندہ طبقات خاص کر مسلمانوں کی تعلیمی ، تہذیبی ، ثقافتی پس منظر، موجودہ حالت ، سماجی سطح پر ان کی حیثیت اور ملکی سطح پر انہیں ایک تعارف اور مقام بخشنے کے لئے سماجی میدان میں سرگرم کیرلا سے تعلق رکھنے والی تنظیم ’’پلاٹ فارم فار انویٹیو تھاٹس اینڈ سوشیل ایکشن ‘‘(Platform for innovative thoughts and social action)(پٹسا)  کے دانشور، ماہر اور محقق حضرات پر مشتمل 28نفری وفد سنیچر کو دو روزہ  دورے پر بھٹکلتشریف لایا ہے۔

وفد کی قیادت کرتے ہوئے پٹسا کے ڈاکٹر فیصل نے اپنے دورے کی غرض وغایت بیا ن کرتے ہوئے ساحل آن لائن کو بتایاکہ  ہمارے ساتھ بے شمار محقق، دانشور، ماہرین ، پروفیسر حضرات جڑے ہوئے ہیں ہم اپنے ادارے کی طرف سے اقلیتوں اور خاص کر مسلم پس منظر تہذیب ، ثقافت ، تعلیمی صورت حال ، سماجی حیثیت، تمدن وغیرہ کی جانکاری حاصل کرتےہوئے ریسرچ کے ذریعے اس کے سماجی مسائل کاحل نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی مقصد کی خاطر مسلم اکثریت اور اپنی تہذیب وشناخت کے عالمی سطح پر مشہور بھٹکل کے دورے پرہیں۔ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ہم سیمنار، ورکشاپ اور کانفرنس بھی منعقد کرتے رہتے ہیں۔

روضتہ العلوم کے انگریزی پروفیسر شہد بن علی نے بتایاکہ ہمہ جہت تحقیق کے بعد سماجی بہتری کے لئے عملی منصوبہ کی تیاری ہمارا اہم مقصد ہے۔ ہماری زیادہ تر سرگرمیاں ریسرچ پر منحصرہیں۔ مسلم تہذیب اور ثقافت کے باب میں بھٹکل ایک اہم مقام رکھتاہے۔ بھٹکل کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ بھٹکلی مسلمان ابھی تک اپنی تہذیب اور ثقافت کو باقی رکھتے ہوئے ترقی کی طرف گامزن ہیں ، ان کی مہمان نوازی دنیا بھر میں مشہور ہے ، اپنی تاریخ کو باقی رکھاہے ، یہاں کا اتحاد، خاص کر سیاسی اتحاد، تنظیم، منظم کام ہندوستانی مسلمانوں کے لئے ایک روشن مثال ہے،اور قابل تقلید بھی ہے۔

وفد ان دو دنوں میں مشہور تعلیمی ادارے انجمن حامئی مسلمین کے مختلف تعلیمی مراکز، ادارہ تربیت اخوان ایجوکیشن سوسائٹی، مولانا ابوالحسن علی میاں اکیڈمی (خاص کر قرآن میوزیم ) ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، مجلس اصلاح وتنظیم ، مساجد، محکمہ شرعیہ اور پرانے بھٹکل کے محلوں اور گھروں کا معائنہ کرے گا۔ اپنے پہلے روز وفد جب انجمن حامئی مسلمین کے صدر دفتر شمس الدین ایڈمنٹسرٹیٹیو بلاک پہنچا تو وہاں انجمن کے عہدیداران نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے بلاک کے ہال میں مختصر تقریب منعقد کی جہاں وفد کے سامنے بھٹکل کی تاریخ، تہذیب پیش کرتے ہوئے انجمن ، جامعہ ، تنظیم سمیت تمام اداروں کا مختصر تعارف کرایاگیا ۔اس کے بعد وفد کولے کر انجمن کے مختلف تعلیمی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے انہیں عملی صورت حال سے واقف کرایاگیا۔ وفد انجمن کی مہمان نوازی اور تعارفی مہم سے کافی متاثر ہوتےہوئے ستائشی کلمات بھی کہے۔ اس موقع پر وفد کے ساتھ انجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحٰق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری جاوید حسین آرمار، پرائمری بورڈ سکریٹری آصف دامودی ، ایس ایم عبدالعظیم اورسید محمد ثابت ایس ایم وغیرہ موجود تھے۔


Share: